جرائم و حادثات

سرکاری نوکری کا لالچ دے کر کمائے لاکھوں روپئے ،دہلی پولیس نے کیا گرفتار

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہر ایک کو نوکری کی ضرورت ہے اور اگر بات سرکاری ملازمت کی ہوتو ایک پوسٹ کے لیے لاکھوں درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ ٹھگنے والے اس صورتحال کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں اور مستقل فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمت کا لالچ کرکے لوگوں کو دھوکہ دینے والے ایک ملزم کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ پولیس کے ذریعہ گرفتار ملزم نے انجینئرنگ اور ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

یہ معاملہ دہلی کے فتح پور بیری پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو اس کے پاس سے ایک میک بک ، آئی پیڈ ، سرکاری اداروں کے جعلی تقرری خط ، آئی کارڈ اور جعلی ڈاک ٹکٹ وغیرہ ملے ہیں۔ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم تقریباً100 لوگوں کو دھوکہ دے چکاہے۔ تاہم ابھی تفتیش جاری ہے اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق 24 مارچ کو ایک سرکاری ادارے میں تعینات ایک افسر نے پولیس سے شکایت کی۔

اس میں بتایا گیا کہ تین افراد جوائنگ کے لیے دفتر پہنچ گئے تھے۔ اس واقعے سے محکمہ کے اہلکار بھی حیران تھے اور جب دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ سب جعلی تھا۔ دوران تفتیش ملزم کا نام منظر عام پر آیا اور پھر پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی۔ متاثرین نے بتایا کہ ہر ایک نے ملزم کو 90 ہزار روپئے دیئے ہیں۔

اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بہار کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعدوہ دہلی کے ایک بڑے ہوٹل میں نوکری کی ۔ تاہم بعد میں اس نے دھوکہ دہی کا راستہ اختیار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button