نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ملک میں ایک بار پھر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر مدھیہ پردیش حکومت نے 15 اپریل 2021 تک 1 سے 8 جماعت کے طلبہ کے لئے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
#COVID19 के संक्रमण में विगत दिनों में हो रही वृद्धि को दृष्टिगत रखते हुए सभी शासकीय एवं अशासकीय स्कूल कक्षा 1 से 8वीं तक कक्षाओं को दिनांक 15 अप्रैल 2021 तक बंद रखेंगे। कक्षा 9 से 12वीं तक की कक्षाओं के लिए पूर्व में जारी किये गये निर्देश यथावत रहेंगे। @Indersinghsjp pic.twitter.com/Z7WlYTQ1sR
— School Education Department, MP (@schooledump) March 30, 2021
اس سے قبل ریاست نے 31 مارچ 2021 تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مدھیہ پردیش حکومت نے آنے والے بورڈ امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے اسکول 18 دسمبر سے کھول دیئے تھے۔
طلباء اپنے والدین کی رضامندی سے اسکول جاسکتے تھے۔محکمہ نے اسکولوں سے کورونا احکامات پر عمل کرنے کو کہا تھا ، جس میں صفائی ستھرائی ، ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا شامل ہیں۔مدھیہ پردیش سیکنڈری ایجوکیشن محکمہ نے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کو تبدیل کردیا ہے۔ اب 10 ویںکے بورڈ کے امتحانات 30 اپریل سے 19 مئی تک ہوں گے اور بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات یکم مئی سے 21 مئی تک ہوں گے۔



