دلچسپ خبریں

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں 1851ء کے دستاویزات دریافت

 California university's 1851 founding documents found فائر فائٹرز نے کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک تہہ خانے میں پرانی ایک بڑاسیف (صندوق) دریافت کیا جس میں 1851 میں اسکول قائم ہونے سے متعلق دستاویزات موجود تھے۔کیلیفورنیا کی سب سے قدیم چارٹرڈ یونیورسٹی آف پیسیفک کے صدر کرسٹوفر کالہن نے کہا کہ حکام کو حیرت ہوئی کہ انہیں یونیورسٹی کے برنز ٹاور سے دستاویزات بلاکل صحیح سالم دستیاب ہوئی۔۔انہوں نے تفصیل بتائی کہ ہم تہہ خانے میں صفائی ستھرائی کیلئے نیچے گئے تھے۔

جب میں وہاں نیچے گیا تو میں نے دیکھا کہ کونے میں ایک بہت ہی پرانا صندوق پڑا ہوا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے تہہ خانے کے محفوظ مقامات کو توڑنے میں مدد کے لئے اسٹاکٹن کے فائر اسٹیشن 4 سے رابطہ کیا۔عملے کا کہنا تھا کہ ممبران کسی بھی اہم چیز کو نقصان پہنچانے کے بارے میں فکرمند تھے ، لہذا انہوں نے مشعل کو کاٹنے سے پرہیز کیا اور اس کے بجائے ایک ہائیڈرولک ریسکیو ٹول کو استعمال کیا۔ جسے عام طور جبڑوں والا اوزارکے نام سے جانا جاتا ہے۔

کالہن نے بتایا کہ ان محفوظ دستاویزات میں یونیورسٹی کی ابتداء کی تفصیل موجود ہے جس میں ہاتھ سے لکھے گئے جریدے بھی شامل ہیں۔ملنے والی دستاویزات میں جانوروں کی جلد پر چھپی ہوئی 1962 کا ڈپلوما بھی شامل ہے۔

کالہن نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا ہے کہ دستاویزات کو "کافی عرصے سے گمشدہ خیال کیا گیا تھا۔” انہوں نے کہا کہ ان کو محفوظ کرلیا جائے گا اور عوامی نمائش کےلیےرکھاجائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button