فلمی دنیا

اداکار اعجاز خان کی پریشانیوں میں اضافہ ڈرگس کیس میں گرفتاری کے بعد 3 اپریل تک این سی بی کی تحویل میں

 اداکار اعجاز خان کی پریشانیوں میں اضافہ ڈرگس کیس میں گرفتاری کے بعد 3 اپریل تک این سی بی کی تحویل میں
social-media

ممبئی: (اردودنیا.اِن)نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ڈرگس کے ایک مقدمہ میں بالی ووڈ اداکار اور سابق بگ باس مساہم اعجاز خان کو گرفتار کرلیا ہے، بعدازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے انہیں 3 اپریل تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔بدھ کے روز این سی بی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اعجاز خان کے ممبئی زون برانچ کو منگل کے روز حراست میں لیا گیا، جب اعجازخان شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ڈرگس اسمگلر شاداب بٹاٹا سے تفتیش کے دوران اعجاز خان کا نام بھی سامنے آیاتھا، بٹاٹاگرفتار کیا گیا تھا۔اس کے بعد این سی بی نے اعجاز خان سے جنوبی ممبئی میں واقع ان کے دفتر میں پوچھ گچھ کی اور منگل کی رات ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ اس جرم میں ان کے رول کی تفتیش کے بعد اعجاز خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے کہا کہ اس معاملہ میں این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی سربراہی میں ایک ٹیم نے منگل کو نواحی علاقوں اندھیری اور لوکھنڈ والا میں بھی چھاپہ ماری بھی کی ۔منگل کو این سی بی آفس میں داخل ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازخان نے کہاتھا کہ انھیں تحویل میں نہیں لیا گیا ہے اور وہ خود ایجنسی کے عہدیداروں سے ملنے آئے ہیں، اداکار نے کئی بالی ووڈ فلموں اور ٹی وی سیریل میں کام کیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے تیکھے تبصرے کے لئے جانے جاتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button