بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر آنے اور جانے والی بسوں پر پابندی میں30 اپریل تک کی توسیع

Extension of ban on buses to and from Maharashtra till April 30

بھوپال: (اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنا چیلنج بنتا جارہا ہے۔ حکومت نے مہاراشٹر جانے والی بسوں پر پابندی میں ایک ماہ (30 اپریل) تک توسیع کردی ہے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز کہا کہ اس وقت جس طرح سے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے ،

اس کی وجہ سے اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔ رنگ پنجمی پر کوئی عوامی پروگرام نہیں ہوگا۔چیف منسٹر نے کہا کہ بدھ کے روز تمام کمشنرز ، کلکٹرس ، آئی جی ، ایس پیز ، سی ایم ایچ اوز ، ضلع پنچایت کے سی ای او کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ، میٹنگ میںخاص طور پر تین امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلا اور اہم مسئلہ کورونا انفیکشن ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے ، ٹیسٹنگ ، آئی سولیشن سینٹر ٹیسٹنگ ٹریٹمنٹ پر مرکوز حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں بستروں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا میں نے کل میٹنگ میں تمام افسران کو بھی ہدایت کی تھی کہ اس کا جائزہ لیں کہ ہم کتنے بیڈ کا بندوبست کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ضروری انتظامات اور افرادی قوت کی تیاری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی ان شہروں میں یکم اپریل سے 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام شروع کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اضلاع اور شہروں میں جہاں انفیکشن زیادہ ہے ، ہم ویکسی نیشن کی مہم جنگی پیمانہ پر چلائیں گے۔وہیں مہاراشٹرا آنے اور جانے والی پر لگی پابند ی میں توسیع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button