
نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 72330 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 459 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سال ایک دن میں نئے کیسز اور اموات ریکارڈ سطح ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے نئے کیسز میں سے 84.61فیصدصرف 8 ریاستوں سے ہیں۔ جبکہ ہندوستان کے کل فعال کیسزکا 79فیصد صرف 5 ریاستوں میں ہے۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ کورونا کیسزہیں۔
کورونا سے سب سے اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 12221665 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس میں سے 11474683 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 162927 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں اب 584055 فعال کیسز ہیں ، جن کا علاج چل رہا ہے۔ مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، پنجاب ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، گجرات اور مدھیہ پردیش سے 85فیصد نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 39544 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 4563 ، کرناٹک میں 4225 ، پنجاب میں 2944 ، کیرالا میں 2653 ، تمل ناڈو میں 2579 ، گجرات میں 2360 اور مدھیہ پردیش میں 2332 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 459 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جن میں سے 83فیصد کی موت 6 ریاستوں سے ہے ۔
سب سے زیادہ 227 اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں، پنجاب میں 55 ، چھتیس گڑھ میں 39 ، کرناٹک میں 26 ، تامل ناڈو میں 19 اور کیرالہ میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔ ہندوستان کے کل فعال کیسزکا 79فیصد صرف پانچ ریاستوں میں ہے۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر ، کرناٹک ، کیرالہ ، چھتیس گڑھ اور پنجاب ہیں۔ باقی 21فیصد کیسز ملک کی دیگرریاستوں سے ہیں۔



