
ممبئی: (اردودنیا.اِن)سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار بلے باز سچن تندولکر کورونا پوزیٹیو ہونے کے 6 دن بعد احتیاط کے طور پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔47 سالہ کھلاڑی نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر یہ معلومات دی۔تندولکر نے لکھا کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کا شکریہ۔طبی مشورے کے تحت احتیاط کے طور پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مجھے امید ہے کہ کچھ ہی دن میں گھرواپس آجاؤں گا۔ اپنا خیال رکھیں اور سلامت رہیں۔ تندرولکر 27 مارچ کو کورونا پوزیٹیو پائے گئے تھے اور اس کے بعد وہ اپنے گھر میں قرنطین میں تھے۔ تندولکر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہیںعمومی علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔



