قومی خبریں

مہاراشٹر ، پنجاب سمیت 11 ریاستوں میں کرونا کے بڑھتے کیسزتشویشناک ہیں: مرکز

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ریاستوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ کابینہ کے سکریٹری کی میٹنگ میں مہاراشٹر ، پنجاب اور چھتیس گڑھ سمیت گیارہ ریاستوں میں بڑھتے کرونا کیسز کے تعلق سے شدید تشویش پائی گئی۔ میٹنگ میں پانچ نکاتی ایجنڈے – ویکسی نیشن ، ٹیسٹنگ ، کنٹینمنٹ ، رابطہ ٹریسنگ اور کووڈ ’اپرو پیریٹ وہیویر ‘ پابندی پر خصوصی زور دیا گیا۔11 ریاستوں کی صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ،

جہاں کورونا کیسزبڑھ رہے ہیں۔ کابینہ کے سکریٹری نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کی میٹنگ میں کرونا پروٹوکول توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ، جس میں پولیس ایکٹ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور دیگر قانونی و انتظامی دفعات کو پیش نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔ جن ریاستوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ، وہاں کے حالات وجہ تشویش بنے ہوئے ہیں ۔ان میں مہاراشٹر ، پنجاب ، کرناٹک ، کیرالہ ، چندی گڑھ ، چھتیس گڑھ ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، تمل ناڈو ، دہلی اور ہریانہ شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 14 دنوں میں ان 11 ریاستوں سے 90فیصد معاملات اور 90.5فیصد اموات کی اطلاع مل رہی ہے ۔

مہاراشٹر کے بارے میں کافی تشویش پائی جارہی تھی اور ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے فعال کیسز کے پیش نظر کنٹین منٹ اسٹریٹجی،اور بڑھتی اموات کے پیش نظر کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول پر عمل کی ہدایت دی ہے ۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ٹو ٹیئر شہروں اور تھری ٹیئر شہروں میں کرونا کیسز زیادہ آرہے ہیں ، ایسی صورتحال میں کورونا کے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے ، کنٹینر اور نگرانی پر بھی سنجیدگی سے عمل کیا جائے ، ویکسی نیشن کی رفتار میں اضافہ کیا جائے اور ٹیسٹنگ پر کافی توجہ دینی چاہیے ۔

میٹنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ مجموعی طور پر ٹیسٹنگ کا آر ٹی پی سی آر70 فیصد ہونا چاہئے ، 72 گھنٹوں میں 25 – 30 کنٹیکٹ تلاش کئے جائیں ۔ اس کے ساتھ ہی ، مائکرو کنٹین منٹ زون بنانے ، آکسیجن بیڈ ،آئی سو لیشن بیڈ ، وینٹی لیٹروں / آئی سی یو کا مناسب انتظام کرنے پر زور دیا گیا، تاکہ آکسیجن کی فراہمی پریشان نہ ہو۔ ایمبولینس کے انتظامات میں تسلسل رکھنے اور اسپتال میں عملے کی تعداد بڑھانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی اسپتال کے آئی سی یو میں ایمس کے ڈاکٹروں سے ورچوئل مشاورت کے ذریعہ اس طرح کے انتظامات کیے جانے چاہیے۔ میٹنگ میں واضح طور پر کہا گیا کہ جو لوگ کرونا ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے پائے جائیں ،ان پر سختی کی جائے اورجرمانے لئے جائیں۔ اس کے لئے سیاسی ، ثقافتی ، اسپورٹس ، مذہبی رہنماؤں کا تعاون حاصل کریں ۔

کرونا کے تئیں بیداری لائی جائے ، ویکسی نیشن زیادہ ضروری ہے۔ ویکسی نیشن کے بارے میں یقینی بنائیں کہ جو تعلیم یافتہ ہیں، ان کو مقررہ وقت کی مدت میں ٹیکے لگے۔ کابینہ کے سکریٹری نے کہا کہ ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ چیف سکریٹری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے افسران تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button