
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ89129 نئے کیسز، 714 اموات
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)ہندوستان میں کورونا کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89129 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12392260 ہوگئی۔ گزشتہ سات مہینوں میں یہ نمایاں تعداد ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 20 ستمبر 2020 کو ایک دن میں سب سے 92605 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کے باعث مزید714 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 164110 ہوگئی۔ اس سے قبل 21 اکتوبر کو 24 گھنٹوں میں 717 اموات ہوئی تھیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مسلسل 24 ویں دن نئے کیسوں میں ریکارڈ اضافہ جاری رہا اور اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 658909 ہوگئی۔
اب تک ملک میں مجموعی طور پر 11569241 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے 714 افراد میں سے 481 اکیلے مہاراشٹر سے ہیں جبکہ 57 پنجاب ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں16کیرل اور دہلی میں 14اور تمل ناڈو سے 12افراد شامل ہیں۔ ۔ وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے 89129 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے مہاراشٹر میں 47913 ، کرناٹک میں 4991 ، چھتیس گڑھ میں 4174 اور دہلی میں 3954 اور تمل ناڈو میں 3290 کیسز درج کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ میں یومیہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اڑیشہ میں کورونا کے 452 نئے کیسز
اڑیشہ میں کورونا وائرس کے مزید 452 کیسز درج ہونے کے بعد ہفتہ کے روز کیسوں کی مجموعی تعداد 342،224 ہوگئی۔ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قرنطین مراکز سے 267 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کے رابطوں کا پتہ لگاکے دوران 185 مریض پائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کھردہ میں سب سے زیادہ 77 کیسرپورٹ ہوئے ۔
30 مارچ سے ریاست میں انفیکشن کی وجہ سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ، لہذا ہلاکتوں کی تعداد 1921 ہی ہے۔اڈیشہ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2820 ہے جبکہ 337430 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔اریاستی حکومت چھتیس گڑھ سے متصل اضلاع میں کورونا وائرس کے مزید کیسوں سے متعلق فکرمندہے۔نوواپاڈا ضلع میں 71 کیسز پائے گئے ہیں جب کہ ضلع کالاہانڈی میں 29 اور بارگڑھ ضلع میں 19 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ چھتیس گڑھ جانے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔ریاستی حکومت نے جمعہ کے روز ڈھائی لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی ہے اور ایک دن میں 50000 سے زیادہ ویکسین دی گئی ۔
دہلی میں بے قابو کورونا ، مسلسل دوسرے دن ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے کیسز
دہلی میں کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود نئے کیسز پر قابو میں نہیں آرہا ہے۔ دہلی میں ہفتے کے دن مسلسل دوسرے دن ساڑھے تین ہزار سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3567 نئے کیسزدرج کیے گئے ہیں۔
اسی دوران 10 مریضوں کی موت ہوئی ۔ دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 672381 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 11060 ہوگئی ہے۔دہلی کے محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی شرح 4.48 فیصد تک جا پہنچی ہے ، جو 4 دسمبر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ 4 دسمبر کو انفیکشن کی شرح 4.78 فیصد تھی۔
صحت یابی کی شرح 96.47 فیصد پر آ گئی ہے۔ یہ 19 دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ 19 دسمبر کو یہ 96.65 فیصد تھی۔اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 2904 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 648674 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کورونا کے نئے کیسزْمیں اضافہ اور یومیہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
فعال کورونا مریضوں کی تعداد 12647 تک جا پہنچی ہے۔ یہ 16 دسمبر 2020 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے۔ 16 دسمبر کو 13261 فعال مریض تھے۔ مریضوں کی شرح 1.88 فیصد تھی۔ 17 دسمبر کو فعال مریضوں کی شرح 1.98 فیصد تھی۔



