بین ریاستی خبریںسرورق

کورونا سے مقابلہ کرنے کیلئے نائٹ کرفیوکے علاوہ،مہاراشٹر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کااعلان

پورے مہاراشٹر میں آج سے 30 اپریل تک نئی سخت پابندیاں عائد

ممبئی:(اردودنیا.اِن)کورونا کے بحران سے مقابلہ کرنے کے لیے مہاراشٹر حکومت نے کچھ سخت فصیلہ کرتے ہوئے آج شام سے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے جبکہ دن میں دفعہ144لاگو رہے گا جس کے تحت ۵ سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں کابینی وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج کابینہ کی میٹنگ میں کورونا کو روکنے کے لیے کچھ اہم فیصلے لیے گیے ہیں، جس کے آج شام ۸ بجے سے وہ اصول نافذ کیے جائیں۔مہاراشٹر میں رات ۸ بجے سے صبح ۷ بجے تک کرفیو لاگورہے گا،بقیہ اوقات میں 144نافذ رہے گا۔پانچ سے زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی رہے گی۔

جانئے کیا کھلا رہے گا کیا بند مکمل تفصیلات* جمعہ کی شب 8 بجے سے پیر کو صبح 7 بجے تک سخت لاک ڈاؤن رہے گا۔* ٹرین اور لوکل ٹرین جاری رہے گی* جم بند ہوجائے گا *ضروری خدمات کی اجازت *ریسٹورانٹ ، مال ٹیک ہوم سروس جاری رہے گی*صرف ضروری خدمات میں شامل لوگوں کو گاڑی چلانے کی اجازت ہے *صرف ضروری خدمات رات کو جاری رہیں گی*مذہبی مقامات پر پابندی ہوگی * سینما گھر ، تھیٹر مکمل طور پر بند * باغات ، میدان بند* مقامی انتظامیہ کو سخت فیصلے کرنے کا حق ہے جہاں کیسیز بڑھ رہے ہیں * فلموں اور سیریل کی شوٹنگ بڑی تعداد میں نہیں ہوسکتی ہے* رکشہ ڈرائیور + 2 افراد*آپ صرف بس میں سفر کرسکتے ہیں * ٹیکسی میں ماسک پہننا ہوگا *دفاتر کو گھر سے کام شروع کرنے کی ہدایت * منترالیہ ملاقاتیوں پر پابندی عائد ہے * فلم کی شوٹنگ کی اجازت ہے ، لیکن اس میں ہجوم نہیں ہونا چاہئے * منڈیوں میں محدود تعداد میں جاری کیا جائے گا * کالجوں اسکول بند ، صنعت جاری رہے گی *ایک محدود علاقہ بنائیں گے containment zone * سوسائٹی کے باہر بورڈ لگانا ہوگا بصورت دیگر جرمانہ ہوگا * 20 افراد کو آخری رسومات کی اجازت دی گئی * شادیوں میں شرکت کرنے والوں کی تعداد محدود ہوگی *ہوائی سفر کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ، تاہم ، جانچ سخت کردی جائے گی۔

 

 

 

سبھی مال، ریسٹورنٹ، بار بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹیک اوے ودیگربنیادی ضروریات کی سروسیس چالو رہیں گی۔ سرکاری دفاتر پچاس فصید ملازمین سے چلیں گے۔انڈسٹری پوری طرح سے چالو رہے گی، ورکر پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہے۔کنسٹریکشن سائٹ جہاں ورکروں کے رہنے کا انتظام ہے وہ تمام کنسٹریکشن سائٹ چالو رہیں گی۔

سرکاری ٹھیکے جہاں تعمیری کام جاری ہے وہ تمام کے تمام جاری رہیں گے۔ سبزی منڈی وغیرہ پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں رہے گی، البتہ بھیڑ لگانے پر پابندی ہوگی۔اسی کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعہ رات ۸ بجے سے پیرصبح ۷ بجے تک ویک اینڈ اسٹریک لاک ڈاؤن مہاراشٹر میں رہے گا۔شوٹنگ میں جہاں بھیڑ نہیں رہے گی وہاں کوئی پابندی نہیں رہے گی، لیکن تھیٹرس بند رہیں گے۔

ٹرانسپورٹ کا نظام جاری رہے گا۔رکشہ، ٹیکسی، پرائیویٹ گاڑیاں، بسیں وٹرینیں جاری رہیں گی،البتہ ماسک لگانا لازمی ہوگا۔پبلک ٹرانسپورٹ کی جو صلاحیت ہوگی اس سے نصف لوگ ہی اس میں سفر کریں گیں۔یہ فیصلہ متفقہ طور پر لیا گیا ہے اورفیصلہ لینے سے پہلے وزیراعلیٰ نے حزبِ مخالف لیڈر، منسے کے لیڈر راج ٹھاکرے، ہوٹل انڈسٹری، فیکٹریوں کے مالکان اورفلم انڈسٹری کے لوگوں سے بھی بات کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button