
جنوری تا دسمبر 2021 کے سالانہ پروگرام کا لائحہ عمل تیار
اساتذہ کو پوری طرح فعال بنانا ہمارا مقصد – ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کا خطاب
پربھنی:31/ڈسمبر (نمائندہ خصوصی سید یوسف)۔ پربھنی میں فیڈریشن آف آل مائناریٹیز ایسوسی ایشن یعنی فیم کی جانب سے ریاستی سطح پر اقلیتی اداروں کی وقت بروقت نمائندگی کی جاتی رہتی ہے – اس تنظیم کے تحت اب تک ریاست مہاراشٹر میں جملہ آٹھ ڈویژن تشکیل دیے گئے ہیں – جن میں ساڑھے پانچ سو اقلیتی تعلیمی ادارے جڑے ہوئے ہیں – جس کے تحت اب تک اردو کے آنگن میں، اردو کتاب میلہ کے علاوہ ریاست گیر پیمانے پر اقلیتی اداروں کے کئی مسائل کامیابی کے ساتھ حل کیے گئے ہیں –
جس کی کامیاب نمائندگی سابق وزیر تعلیم و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کے سرپرستی میں کامیابی کے ساتھ انجام دی جاتی ہے – آج اس متعلق سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان کی صدارت میں ایک ریاستی ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کوئنس انگلش اسکول کیمپس، نانل پیٹھ، پربھنی میں عمل میں آیا –
اس موقع پر فیم کے ذمہ داران جن میں خالد سیف الدین، اورنگ آباد، تحسین احمد خان، غلام محمد مٹھو، ڈاکٹر سلیم محی الدین، مشتاق علی شاہ، شیخ رفیق، موسی ناگانی کی خصوصی موجودگی رہی – اس مشاورتی اجلاس میں فیم کا اگلا لائحہ عمل طے کیا گیا – اجلاس میں فیم کے ریاستی دفتر کو اب اورنگ آباد سے پربھنی منتقل کر دیا گیا ہے – چنانچہ امسال فیم کے بینر تلے سال بھر کے سرگرمیوں کا بلیو پرنٹ ترتیب دیا گیا – جس میں ٹیچر سیل، ایکیڈیمک سرگرمیاں، اساتذہ کو فیم کے تحت جوڑنا، ان کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اقلیتی اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا، عمدہ قابل اساتذہ کو فیم کی معرفت ریاستی ایوارڈ سے سرفراز کرنا، طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں کا استعمال کرنا اور انہیں مستقبل میں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بروقت رہنمائی کرتے رہنا، اسی طرح طلباء میں کھیل کے فروغ کو پروان چڑھانے کے لیے ریاستی مقابلہ کا انعقاد کرنا جس کے لیے ریاستی سطح پر اسپورٹس سیل، طلباء اور اساتذہ کے لیے مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد کرنا، ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا، عالمی یوم عربی، جشن اقبال کا انعقاد کرنا و دیگر سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں – جس کے ذمہ داریاں فیم کی جانب
سے آج باضابطہ طور پر تقسیم کر دی گئی ہیں – جو مندرجہ ذیل ہیں – فیم کے آرگنائزر ٹیم میں محمد فہیم انصاری کو فیم کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ذمہ دار نامزد کیا گیا ہے – جبکہ اکیڈمک سیل کے ریاستی انچارج محمد فاروق علی خان، ٹیچر سیل ریاستی انچارج سید یوسف سید موسی، اسپورٹس سیل ریاستی انچارج سید شکیل سید محمود، ثقافتی ریاستی انچارج محمد آصف حسین انصاری کو سونپی گئی ہیں – اس متعلق عنقریب فیم کی جانب سے علاقائی دورہ کیا جائے گا – ابتدائی مراحل میں پربھنی ضلع کے اردو اساتذہ کو فیم سے جوڑا جائیگا – علاوہ ازیں اقلیتی اداروں کے مسائل اور اقلیتی امور کے وقف ایکٹ، اقلیتی تعلیمی پالیسی اور اقلیتوں کےمسا ئل کے متعلق اقلیتی وزیر سے نمائندگی کی جائے گی – اسی طرح ویب میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا – و دیگر کئی امور شامل کیے گئے ہیں –
آج کے اس میٹنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں خالد سیف الدین، تحسین احمد خان، سابق آر ڈی سی وشومبھر گاونڈے، غلام محمد مٹھو، سلیم محی الدین، موسی ناگانی، شیخ رفیق، مشتاق علی شاہ کے علاوہ فیم کے ذمہ داران شامل تھے



