جرائم و حادثاتسرورق

بیوی کی زچگی کے اخراجات کے لئے لوٹ, ایک شخص کا قتل , مقتول کے پاس سے 70 روپئے حاصل ہوئے

ممبئی:(اردودنیا.اِن)اچھے دنوں کی امید میں لاکھوں لوگ جہاں بیروزگار ہوگئے ہیں وہیں اپنے معاشی مسائل کوحل کرنے کیلئے کوئی چھوٹے موٹے کام کرنے پر مجبور ہے تو کوئی جرائم کی طرف راغب ہورہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ انتخابات میں کروڑ ہا روپئے پانی کی طرح بہانے والی سیاسی جماعتوں اوراس ملک کے حکمرانوں کو اس سے کوئی فرق پڑتا نظر نہیں آرہا ہے ۔

ممبئی میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے جہاں ایک 23 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کی زچگی کیلئے ہونے والے اخراجات کی رقم حاصل کرنے کی غرض سے ہاربر لائن پر ایک مسافر کے پاس لوٹ مارکرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔تاہم اس نوجوان کو مقتول مسافر کے پاس سے 70روپئے ہی حاصل ہوپائے۔

اس افسوسناک واقعہ کی تفصیلات کے مطابق شیخ 30 کی بیوی حاملہ تھی اور اسکی بیوی دردزہ کی شکایت پر زچگی کی غرض سے سائن کے ایک ہسپتال میں داخل کروائی گئی تھی شیخ نے زچگی کیلئے رقم حاصل کرنے کی غرض سے مجرمانہ اقدام کرتے ہوئے جیسوال نامی شخص کا قتل کردیاجو کہ گھاٹ کوپر کی ایک زیپ(چین) بنانے کی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا۔

شیخ نے گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آرپی) کے روبرو اپنا اقبال جرم کرلیا ہے کہ اس نے معاشی مسائل اور بیوی کی زچگی کیلئے رقم کی شدید ضرورت پر ہی یہ قتل کیا تھا۔ریلوے پولیس کو 29 مارچ کو پنویل ۔چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنلس کے درمیان لوکل ٹرین میں کے لگیج کمپارٹمنٹ سے ایک نعش دستیاب ہوئی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مشاہدہ میں واضح ہوا تھا کہ ایک شخص متعدد مرتبہ ضربات پہنچاکر اس شخص کو قتل کررہا ہے

ایک سینئر انسپکٹر گورنمنٹ ریلوے پولیس چھتر پتی شیواجی مہاراج ٹرمنلس نے میڈیا کو بتایا کہ شیخ نے جیسوال کے پاس سے اس کا موبائل اور پرس چھین لینے کے بعد اس خوف سے اس کا قتل کردیا کہ وہ پولیس میں اسکے خلاف شکایت درج کروائے گا۔پولیس نے شیخ کی گرفتاری کے دوسرے دن مقتول کی شناخت جیسوال کی حیثیت سے کی تھی جو جونپور ،اتر پردیش کا متوطن تھا اور روزگار کے سلسلہ میں ممبئی میں من خورد علاقہ میں اپنے دو بھائیوں شیوا پربھات اور پنکج کیساتھ رہتاتھاجنہوں نے جیسوال کی نعش کی شناخت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button