بین الاقوامی خبریں

شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار

پیانگ یانگ:(ایجنسیاں)شمالی کوریا نے کہا ہے وہ اس سال کورونا وبا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس فیصلے سے یہ توقعات دم توڑ گئی ہیں کہ اولمپکس کے موقع پر شاید شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں مدد ملتی۔

تین سال پہلے دونوں ملکوں نے سرمائی اولمپکس مقابلوں میں مشترکہ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ اب تک شمالی کوریا ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہونے والا پہلا ملک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button