
سپریم کورٹ کی پناہ میں ایم ایل اے مختار انصاری کی اہلیہ ، فرضی انکاؤنٹر ہونے کا ظاہر کیا خدشہ
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن) باہوبلی رہنما مختار انصاری کی اہلیہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ انہوں نے عدالت سے مختار انصاری کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ اس بارے میں انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں مختار کی اہلیہ افشاں انصاری نے اترپردیش کی باندہ جیل ٹرانسفرکے دوران اور عدالت میں پیشی سمیت دیگر مواقع پر بھی انصاری کو تحفظ فراہم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاری کی جان کو خطرہ ہے۔ان کی جان کو خطرلاحق ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے (بی جے پی کے خلاف بی جے پی کے خلاف کامیابی کے ساتھ انتخابات لڑنے اور یوپی میں بی جے پی کے اراکین کے خلاف معاملوں میں گواہ ہونے کی وجہ ) ، انصاری کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی جائے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ انہیں منصفانہ مقدمہ چلانے کا موقع ملے اور وہ اس عمل کے دوران ان کا انکائونٹر نہ کیا جائے ۔درخواست میں انصاری کو ختم کرنے کی مختلف کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ہے اور مختلف خطرات کو بے نقاب کیا گیا ہے مزید انکشاف ہوا ہے کہ مافیا ڈان برجیش سنگھ جو کہ یوپی حکومت کا حصہ ہے اور بہت بااثر ہیں ،
اِسے ریاست کی مدد کے ساتھ مارنے کی سازش کررہا ہے۔ درخواست میں اترپردیش پولیس کے سابقہ طرز عمل کا حوالہ دیا گیا ہے اور یوپی پولیس کے انکاؤنٹر کی مثالیں دی گئیں ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے شوہر کے ساتھ ایسا نہ ہو، کہیں ان کا حال وکاس سنگھ انکاونٹر والا نہ ہو۔



