سری نگر :(اردودنیا.اِن)جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب جیل میں آتشزدگی میں دو یک منزلہ عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع پلوامہ میں درسو کے سب جیل میں دو یک منزلہ عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی طرف سے آگ کے شعلوں کو قابو میں کرنے سے قبل دونوں عمارتیں مکمل طور پر خاکستر ہوچکی تھیں، اور ان میں موجود کمپیوٹروں، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء تباہ ہوئیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم پولیس نے اس ضمن میں ایک معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔واضح ہو کہ وادی میں آ تشزدگی کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں، حالیہ دنوں میں وادی کے مختلف علاقوں میں قریب نصف درجن ایسے واقعات پیش آچکے ہیں ، جن میں کروڑوں روپیوں کی مالیت تباہ ہوچکی ہیے ، اور دو انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں ، نیز ایک درجن سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔



