قومی خبریں

کورونا بحران کی وجہ سے اے ایم یو نے داخلہ امتحانات کوکیا منسوخ

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے۔ ہر روز کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے کورونا معاملات میں اضافے کے پیش نظر 20 جون سے 11 جولائی تک ہونے والے داخلہ امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔

اے ایم یو نے کہا ہے کہ 2021-22 کے داخلہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان صحیح وقت پر کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ amucontrollerexams.comپر داخلہ امتحان کے لئے ایک نیا ٹائم ٹیبل جاری ہوگا۔جن امیدواروں نے 12 ویں جماعت کے امتحان کم سے کم 50فیصد نمبرات کے ساتھ مکمل کیا ہے وہ یو جی پروگراموں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور جن امیدواروں نے کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری مکمل کی ہے وہ پی جی پروگراموں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے طلبہ کو ہاسٹل چھوڑنے اور گھروں کو واپس جانے کا مشورہ دیا ہے۔یونیورسٹی نے کہا کہ کورونا کے پورے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے صورتحال تشویش ناک ہے اور ہاسٹل میں بھی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ لہٰذا تمام طلبہ کو ہاسٹل چھوڑنے اور اپنے اپنے گھروں کو جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button