بھوپال :(اردودنیا.اِن)مدھیہ پردیش کے تمام شہری علاقوں میں آج شام 6 بجے سے 60 گھنٹوں کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔ اس سے پہلے لوگ سبزیوں ، پھلوں اور گروسری کی خریداری کے لئے بازاروں اور منڈیوں میں امڈ پڑے۔ اندور ، رتلا م ، چھندواڑہ میں سبزیاں 2 سے 3 گنا مہنگی فروخت ہوئیں ۔اندو رمیں گلکی 100 روپے فی کلو تک بیچی گئی ،
جبکہ رتلام میں آلو کی قیمت 50 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف چھندواڑہ میں سیب 240 روپے تک فروخت ہوا۔جمعہ کی صبح سے ہی اندور کی سبزی منڈی میں ہجوم ہونے لگا ۔ لوگ صبح 5 بجے سے سبزی خریدنے منڈی پہنچنے لگے۔ صبح سات بجے تک پوری منڈی میں بھیڑ جمع ہوگئی ۔ خریداروں کو دیکھ کر اس کی قیمت بھی دوگنی ہوگئی۔ جو گلکی ایک دن پہلے تک 40 سے 50 روپے تک فروخت ہورہی تھی ،اب اس کی قیمت 100 روپے ہوگئی، ٹماٹر 10 روپے سے 20 اور لیموں 100 سے 120 روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔
آلو اور پیاز کا احوال ایسا تھے کہ بوریا کھلتے ہیں ختم ہوجایا کرتا تھا۔رتلام میں بھی صبح سے ہی سبزیوں کی خریداری میں لوگوں کی سیراسیمگی دیکھنے کو ملی ، یہاں آلو 50 سے 60 روپے فی کلو ، ٹماٹر 40 روپے فی کلو اور ہری سبزیاں 80 سے 120 روپے فی کلو فروخت ہوئیں ۔
اسی طرح آم سور وپے کلو ، تربوز اور خربوز 30 روپے کلو تک فروخت ہوئے ۔ چینی اور دال کی قیمتیں بھی دیگر خوردنی اشیاء کی طرح مہنگی فروخت ہوئیں ،تاہم انتظامیہ نے لوگوں میں سراسیمگی پھیلنے سے روکنے کے لئے راشن ، پھلوں اور سبزیوں اور دودھ کی قیمت کیلئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔



