جرائم و حادثات

غیر قانونی ڈانس بار پر پولیس کا چھاپہ، 4 لڑکیاں سمیت 5 گرفتار

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی پولیس نے راجوری گارڈن کے علاقہ میں واقع لندن اسٹریٹ ریسٹورینٹ میں غیر قانونی ڈانس بار کاانکشاف کرتے ہوئے چار لڑکیاں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہیے۔ پولیس کے مطابق 8 اپریل کو صبح دس بجے کے قریب ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ راجوری گارڈن میں بی کے دتا مارکیٹ میں واقع لندن اسٹریٹ ریسٹورینٹ میں غیرقانونی ڈانس بار چل رہی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس کی ٹیم فوراً ہی موقع پر پہنچ گئی ۔ وہاں دیکھا کہ کچھ لڑکیاں فحش رقص کر رہی تھیں اور ریسٹورنٹ میں موجود لوگ معاشرتی فاصلے بھی طاق پر رکھے ہوئے تھے ۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت دوارکا رہائشی بھاونا شرما ، اتم نگر کی رہائشی پریتی ، روہنی رہائشی جیوتی ، جہانگیرپوری کی ریتیکا اور آدرش نگر کا رہائشی شاہ رخ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اسی کے ساتھ ہی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ایک مشہور ریسٹورینٹ اور پب کیخلاف کووڈ -19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے اور معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل در آمد نہ کرنے کے پاداش میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر پولیس (نئی دہلی) ایش سنگھل نے بتایا کہ ریسٹورینٹ کے مالک کیخلاف کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button