قومی خبریں

مودی حکومت نے کورونا کی بد انتظامی اور ویکسین کی کمی ہونے دی :سونیا گاندھی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز یہ الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ملک میں کورونا ویکسین کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کانگریس کے اتحاد والی ریاستی حکومتوں میں شامل پارٹی کے وزراء کی میٹنگ میں یہ بھی کہا کہ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے اور کمزور طبقات کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہونے والی اس میٹنگ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

سونیا نے کہا کہ کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا جارہا ہے اور ایسی صورتحال میں اہم اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوامی مفاد ات کے مسائل اٹھائیں اور حکومت پر میں کام کرنے کے لئے دباؤ بنائیں۔انہوں نے اس پر زور دیا کہ شفافیت ہونی چاہئے۔ حکومت کو کانگریس کے زیر اقتدار سمیت تمام ریاستوں میں انفیکشن اور اموات کی صحیح اعدادوشمار پیش کرنا چاہئے۔مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سونیا نے کہا کہ ہمیں پہلے ہندوستان میں ویکسی نیشن مہم پر توجہ دینی چاہئے ، اس کے بعد ویکسین کوبرآمدات کرنا اور دیگر ممالک کو تحفے میں دینا چاہئے۔

ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیے کہ ذمہ دارانہ سلوک ہواور کووڈ سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کیا جانا چاہئے۔ سونیا نے کہا کہ انتخابات اور مذہبی تقاریب کے لئے لوگوں کے بڑے پیمانے پر جمع ہونے کی وجہ سے کووڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے لئے ہم سب کسی حد تک ذمہ دار ہیں۔ ہمیں اس ذمہ داری کو قبول کرنے اور قوم کے مفاد ات کو اوپر رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button