بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب: ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف احتجاج بذریعہ فیشن

ریاض:(ایجنیساں)سعودی عرب کا میڈیا منظر نامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس قدامت پسند عرب بادشاہت میں لائف اسٹائل سے متعلق دو جدید طرز کے فیشن جریدے نہ صرف غیر معمولی طور پر مقبول ہوئے بلکہ اس سال مارچ کے مہینے سے ان کا اجرا شروع ہوا اور انہیں معاشرے کے نو جوان طبقے کے علاوہ سعودی خواتین کے لیے ترقی اور آزادی کی خواہش کا ایک اہم منبع سمجھا جا رہا ہے۔

ان میں سے مردوں کے لیے’اسکوائیر‘ نامی میگزین اور خواتین کے لیے ’ہارپرز بازار‘ میگزین نے میڈیا میں بڑی دھوم مچائی ہے۔ خواتین کا میگزین ’ہارپرز بازار‘ سہ ماہی ہے یعنی سال 2021میں اس کے چار ایڈیشن شائع ہوں گے ،جبکہ مردوں کا میگزین ’اسکوائیر‘ سال میں دو بار شائع ہو گا یعنی یہ ششماہی ہے۔ رواں سال ’ہارپرز بازار‘ کی ایک لاکھ کاپیاں شائع کی جائیں گی۔

یہ دونوں میگزین انگریزی اور عربی زبانوں میں ہوں گے۔ گلیمر سے بھرپور لائف اسٹائل کی عکاسی کرنے والے یہ دونوں میگزین دراصل سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا عملی اظہار ہے۔ ان کے ایما پر اور مالی اعانت سے ان کی اشاعت کے منصوبے کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ شہزادہ سلمان سعودی عرب کو معاشرتی اور ثقافتی اعتبار سے جدید بنانے کی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔فیشن میگزینز نہ صرف ثقافتی تبادلے کے لیے بلکہ مقامی ٹیلنٹ کو اجا گر کرنے اور مقامی افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بھی ایک نہایت اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

یہ کہنا ہے سعودی بادشاہت کے بانی شاہ عبدلعزیز کی پوتی شہزادی نورا بنت فیصل السعود کا۔ شہزادی نورا سعودی عرب فیشن ویک کی بانی اور سعودی عرب کی فیشن کمیشن کی رکن بھی ہیں۔ یہ کمیشن سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے زیر اثر کام کرتا ہے۔ اس کمیشن کی طرف سے اس سال فروری میں ترکی کے مشہور زمانہ فیشن گورو بوراک چکمک کو کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ قبل ازیں نیو یارک کے ڈیزائن اسکول ’پارسنز‘ کی سربراہی کر رہے تھے۔

اب انہیں سعودی عرب میں جدید فیشن کو ’میڈ ان کنگڈم آف سعودی عریبیہ‘ KSK کیٹریڈ مارک کے ساتھ متعارف کرانے اور دنیا بھر میں پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔سعودی فیشن کی علمبردار مریم موسالی بھی جریدے ’ہارپرز بازار‘ میں اپنی صلاحیتوں کا جادو جگاتے ہوئے سعودی عرب کی خواتین کے بارے میں پائے جانے والے ’اسٹیریو ٹائپس‘ اور تعصبات کو دور کرنے کی کوشش کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button