
24 گھنٹوں کے دوران نیم فوجی دستوں میں کورونا کے 407 نئے کیسز کی تصدیق بی ایس ایف میں نمایاں 288 نئے کیسز
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)نیم فوجی دستے یعنی پیرا ملیٹری فورسز میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 407 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد نیم فوجی دستوں میں بھی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 407 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،
ان میں سے بی ایس ایف میں 288 ، سی آئی ایس ایف میں 65 ، سی آر پی ایف میں 46 ، ایس ایس بی ، 06 آئی ٹی بی پی اور این ایس جی میں ایک ایک ،ایک کیس سامنے آئے ہیں۔ این ڈی آر ایف میں کورونا کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ہے ،
اگر آپ نیم فوجی دستوں میں فعال کیسز کی بات کریں تو یہ تعداد اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ صرف بی ایس ایف میں 898 ، سی آئی ایس ایف میں 356 ، سی آر پی ایف میں 176 ، آئی ٹی بی پی میں 63 ، ایس ایس بی میں 37 اور این ایس جی میں 10 کیسزہیں۔
اگر ان سب کو یکجا کردیا جائے تو نیم فوجی دستوں میں فعال کیسز کی تعداد 1540 تک پہنچ جاتی ہے۔ ویسے 55168 جوان اب تک کورونا پوزیٹیو ہوئے تھے جن میں سے 53423 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ابھی تک 205 فوجی کورونا ہلاک ہوچکے ہیں۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ملک میں یومیہ کیسز خطرناک رفتار سے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں ۔
پیر کو ایک بار پھر مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 168912 نئے کورونا وائرس کیسز درج ہوئے ، اب تک ایک ہی دن میں نمایاں تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا کیسز کی کل تعداد 13527717 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران 904 مریضوں کی موت ہوچکی ہے ، جس کی وجہ سے مہلوکین کی تعداد 170179 تک جا پہنچی ہے۔



