اسپورٹس

بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پہلی بار نمبر ون پوزیشن پرآگئے

دبئی:(اردودنیا.اِن)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی بلے بازوں کی درجہ بندی میں اپنا پہلا مقام گنوا دیا ہے اب پہلے مقام پر پاکستانی کپتان بابر اعظم پہنچ گئے ہیں۔ بابر اپنے ملک سے درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ 26 سالہ بابر نے سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں 82 گیندوں میں 94 رنز بنائے تھے،

جس کی مدد سے انہوں نے 13 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیا اور 865 پوائنٹس پر پہنچ گئے۔ کوہلی 1258 دن تک بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست رہے، جو تین سال سے زیادہ کا وقفہ ہے ۔ بابر نے ہم وطن ظہیر عباس (1983-84)، جاوید میانداد (1988–89) اور محمد یوسف (2003) کی طرح نمبر ایک ونڈے بلے باز کی کامیابی حاصل کی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بابر نے اب کوہلی (857 پوائنٹس) سے آٹھ پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔بابر کے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل 837 ریٹنگ پوائنٹس تھے لیکن وہ پہلے میچ میں 103 رنز کی اننگز کے ساتھ 858 پوائنٹس تک پہنچ گئے۔

دوسرے ون ڈے میں 32 رنز کے اسکور کے ساتھ، وہ گزشتہ ہفتہ وار رینکنگ میں 852 پوائنٹس پر کھسک گئے۔بابر ٹیسٹ میں بہترین پانچویں پوزیشن حاصل کرچکے ہیں اور فی الحال چھٹی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں تیسرے نمبر ہیں لیکن وہ پہلے نمبر پر بھی رہ چکے ہیں ۔

بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان ایک دیگرپاکستانی بلے باز ہیں جو ون ڈے بیٹنگ کی فہرست میں اوپر بڑھے ہیں اور وہ کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 11 ویں نمبر پر اور بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز 96 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما 825 پوائنٹس کے ساتھ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ملک کے ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے کرکٹر ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر سے آگے ہیں۔

گیندبازوں میں ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ روی چندرن اشون ٹاپ 10 آل راؤنڈروں کی فہرست میں نویں پوزیشن پر واحد ہندوستانی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button