
جے پور:(اردودنیا.اِن)راجستھان کے سرکاری اسپتال کے کولڈ اسٹور سے بھارت بائیوٹیک کی کورونا وائرس ویکسین ’کوویکسین‘ کی 320 خوراکیں غائب پائی گئیں۔ ایچ بی کانوتیا اسپتال جہاں شاستری نگر کے مزدور طبقے کا علاج ہوتا ہے ،کے اسٹورروم میں 200 خوراک رکھی ہوئی تھیں، گویا کہ پیر کو 489 خوراکیں موصول ہوئی تھیں،تاہم جب ا سٹور روم کو چیک کیا گیا تو 320 خوراکیں غائب تھیں۔
کولڈ اسٹور کے باہر سکیورٹی گارڈز بھی مقرر کیے گئے تھے ۔ اسپتال نے اس معاملہ میں مقامی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا ہے، اور اس معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے ،تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ سیکورٹی گارڈکی موجودگی کے باوجود ویکسین کیسے اور کیوں کر غائب ہوگئی۔اس صورتحال میں کرونا ویکسین کی خوراک کی گمشدگی پریشان کن ہے ۔ واضح ہو کہ جے پور میں گزشتہ 1325کرونا کے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے ۔



