بین الاقوامی خبریں

نیٹو اتحاد بھی افغانستان سے فوجی انخلاء پر رضامند

کابل: (ایجنسیاں)امریکی صدر جو بائیڈن کے بعد نیٹو اتحاد بھی یکم مئی سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے آغاز پر رضامند ہوگیا۔نیٹو اعلامیہ کے مطابق افغانستان سے فوجوں کی واپسی منظم اور مربوط ہوگی، برسلز میں نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان سے فوجی انخلاء چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

اس سے قبل امریکا نے افغانستان سے فوج نکالنے کی تاریخ پانچ ماہ بڑھائی تھی، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ یکم مئی سے انخلاء شروع ہو گا جو رواں سال 11 ستمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکا کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کرکے امریکی فوج کو افغانستان سے واپس بلایا جائے۔بائیڈن کا کہنا تھا کہ انخلاء کے بعد اگر افغان سرزمین سے کوئی بھی دہشت گرد گروپ امریکا یا اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا تو امریکا معاہدے کے تحت طالبان کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button