
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا وائرس کا قہر بدستور جارہی ہے، اور جمعرات کو کورونا نئے کیسز2 لاکھ کے تجاوز کرگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 200739 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جو ایک ہی دن میں ریکارڈ ہونے والے سب سے زیادہ کیسزہیں۔
ان اعدادوشمار کے ساتھ ہندوستان میں اب تک درج ہوئے کل کیسز کی تعداد 14074564 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں1038 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، اور ہندوستان میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے۔ ویسے گزشتہ 11 دنوں میں ملک میں نئے کیسز کی تعداد 10 ویں مرتبہ ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، اور یہ مسلسل نواں دن ہے جب کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔
اس سے پہلے، 14 اپریل کو 184372 ، 13 اپریل کو 161736، 12 اپریل کو 168912، 11 اپریل کو 152879 ، 10 اپریل کو 145384 کیسز درج ہوئے تھے جیسے جیسے کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، ملک میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔



