بین ریاستی خبریںسرورق

کورونا مریض کے ایک بیٹے کی تڑپ, ڈاکٹرس سے کہا بیڈ دیں یا موت !!،ویڈیو میں اپیل

باپ کا علاج کریں یا موت دیں ! ہسپتال میں کورونا مریض کے بیٹے کی بے بسی

ممبئی:(اردودنیا.اِن) مہارشٹرا ملک کی سب سے متاثرہ ریاست ہوگئی ہے جہاں پر اس  وقت 58952معاملات درج کئے گئے ہیں۔نہار شاتواری نے بتایا کہ وہ صبح 3بجے تلنگانہ گئے مگر وہاں پر بھی بیڈ نہیں ملا تو واپس مہاراشٹرا لوٹ آئے۔  چونکہ مہارشٹرا میں کویڈ-19 کے معاملات میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کی وجہہ سے اسپتالوں میں مریضوں کو بیڈس حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اس طرح کے ایک معاملے میں ایک شخص نہار شاتواری شخص کو اپنے بیمار والد کے لئے چندرا پور اور وارورا کے متعد د اسپتالوں کے چکر کاٹنے کے بعد بھی بیڈ حاصل کرنے میں ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا ہے۔مہارشٹرا کے ایک مقامی اسپتال کے باہر کھڑی ایمبولنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے نہار شاتواری  نے کہا کہ ”یا تو انکے والد کو بیڈ فراہم کریں یا پھر انہیں مردیں کیونکہ میں ان کو گھر واپس نہیں لے کر جاؤں گا“۔

اپنے تجربے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”میں نے کل صبح 3بجے شروعات کی۔ میں وارورا اسپتال اور چندرا پور کے ایک اور اسپتال گیا۔بعد میں میں خانگی اسپتالو ں کو بھی گیا“ نہارشاتواری نے ایک میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”انہیں اسپتال میں ایک بیڈ فراہم کریں یا پھر انجکشن دے کر انہیں مارہی ڈالیں“۔

این ڈی ٹی وی میں شائع ایک رپورٹ کے بموجب اچانک مریضوں کی آمد کے سبب اس علاقے کے کئی اسپتالوں میں خالی بیڈس موجود نہیں ہیں جس کے وجہہ سے کوویڈ مریضوں کو زندگی اورموت کے درمیان جنگ لڑنے کے لئے ایمبولنس میں رہنے کے لئے کوئی دوسرا موقع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button