بین الاقوامی خبریں

پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی

اسلا م آباد: (ایجنسیاں) پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں 16 اپریل کو ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام صبح 11 سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گا۔ وزارتِ داخلہ کے احکامات کے بعد پی ٹی اے نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عارضی پابندی لگا دی ہے

جس کی وجہ سے صارفین کو اپنے سوشل اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی ایسے موقع پر لگائی گئی ہے جب ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت تحریکِ لبیک کے کارکنوں کی جانب سے مظاہروں کا خدشہ موجود ہے۔

حکومتِ پاکستان نے   ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد مذکورہ جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button