بین الاقوامی خبریںسرورق

برطانیہ نے مفرور تاجر نیرو مودی کی بھارت حوالگی کیلئے دی منظوری

لندن :(اردودنیا.اِن)برطانوی حکومت نے تقریبا 20 ہزار کروڑ روپئے کی مالی دھوکہ دہی کر کے فرار ہونے والے مفرور کاروباری نیرو مودی کی بھارت حوالگی کو منظوری دے دی ہے۔نیرو مودی کو بھارت لانے کی مہم کو بڑی کامیابی تصور کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت نے حوالگی کی درخواست کو منظور کیا تھا اور اس معاملہ کی منظوری کے لئے وزیر داخلہ کو بھیجا تھا۔

نیرو مودی کے علاوہ مودی سرکار ہندوستان میں برطانیہ میں مقیم میہول چوکسی اور وجے مالیا کو لانے کی کوشش کر رہی ہے،تاہم نیرو مودی کے پاس اب بھی آخری راستہ ہوگا کہ وہ ہندوستان حوالگی کے حکم کو قانونی طور پر چیلنج کریں۔

نیرو مودی پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب نیشنل بینک سمیت دیگر بینکوں کو ایل او یو کے ذریعے ہزاروں کروڑوں روپے کی جعلسازی کی۔ برطانوی حکومت کے وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے نیرو مودی کو بھارت حوالگی کے حکم پر دستخط کردیئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button