بین ریاستی خبریں

سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کے مطالبہ کو عوامی تحریک بنانے کا فیصلہ

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر میں سرکاری میڈیکل کالج کے قیام کے لئے منظوری کو اب تحریک کو عوامی سطح پر پہنچانے کے لیے سنگھرش کرنا پڑے گا اس طرح کا عزم پربھنی کے کوئنس اسکول، ناندکھیڑا روڈ پر منعقدہ سنگھرش سمیتی کے میٹنگ میں کیا گیا ہے –

اس موقع پر سابق وزیر و رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان، سابق رکن اسمبلی وجے گوہانے، تحسین احمد خان، رامیشور شندے، سابق رکن پارلیمنٹ ایڈووکیٹ تکارام رینگے پاٹل، ایڈووکیٹ سوراج سنگھ پرہیار، ولاس بابر، بالا صاحب موہیتے،الحاج غلام محمد مٹھو بھائی، ڈاکٹر حامدالکریم، پون نکم، ڈاکٹر سنجیونی کاتنیشورکر، ڈاکٹر راج گوپال کالانی، سابق آر ڈی سی وشومبھر گاونڈے، ڈاکٹر سنجے کھلارے،ارون مراہٹے، و دیگر معززین شہر موجود تھے – اس موقع پر پربھنی شہر میں سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے لئے پوری طرح سے تحریک کو تیز کرنے کے لیے عزم کرنے کا سبھی شرکاء نے اظہار کیا ہے –

اور اس متعلق عوامی دباؤ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کہا گیا ہے کہ سیاسی دباؤ لاے بغیر مذکورہ سرکاری میڈیکل کالج کی منظوری کے قیام کا کام ادھورا ہے – اس متعلق سبھی کو آگے آنے کے ضرورت ہے – اس موقع پر رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر فوزیہ تحسین خان نے عوامی تحریک بنانے کے کام لیے عنقریب حتمی فیصلہ کرنے کے لیے فوری منصوبہ سازی پر زور دیا اور پربھنی شہر کے تمام ذمہ داران کے علاوہ الگ الگ شعبہ جات کے ذمہ داران سے اس کام میں حصہ لینے کے لئے پریشر گروپ بناتے ہوئے عوامی تحریک بنانے پر زور دیا – اور عنقریب اس کاز کے لیے عوام میں نکلنے کی بات انہوں نے کہی ہے –

متعلقہ خبریں

Back to top button