جوبا:2/جنوری (ویب ڈیسک) جنوبی سوڈان میں سیلاب آنے سے 10 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ خبررساںاداروں کے مطابق ریاست زنگلی کے دریا میں طغیانی آنے سے پانی رہایشی علاقوں میں داخل ہوگیا،جس سے تیاری فصلیں تباہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے۔ سیلاب کے باعث بچوں میں ملیریا اور اسہال کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں، جب کہ اب وہاں قحط کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔