بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں ہر دوسرے بالغ فرد کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگ گیا

نیویارک: (ایجنسیاں) امریکی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چار ماہ سے جاری ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک کی بالغ آبادی کے نصف سے زائد حصے کو کورونا کے خلاف پہلی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ وبائی امراض کی روک تھام کے مرکز یا سی ٹی ڈی کے مطابق بالغ امریکی شہریوں میں سے پچاس اعشاریہ چار فیصد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ 130 ملین امریکی باشندوں کو پہلی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دریں اثناء کل اتوار تک امریکا میں تقریباً ایک تہائی بالغ افراد کو کورونا ویکسین کے دونوں ٹیکے لگائے جا چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button