قومی خبریں

ہانگ کانگ نے ہندوستانی پروازوں پرپابندی عائد کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن) ہانگ کانگ نے 14 روزکے لیے ہندوستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ چار اپریل کویہاں وساراایئر لائن کا ایک مسافر مبینہ طور پر بہت سے مسافر کوویڈ مثبت نکلاہے جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ نے یہ پابندی پاکستان اور فلپائن سے آنے والی پروازوں پر بھی عائد کردی ہے۔ یہ معلومات ہانگ کانگ کی حکومت کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہیں۔

پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ حکومت نے  ہندوستان ، پاکستان اورفلپائن سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ممالک سے آنے والی پروازیں اگلے 14 دن تک ہانگ کانگ نہیں جاسکتی ہیں۔اس پریس ریلیز میں ان تینوں ممالک کوانتہائی خطرناک گروپ اے کے طور پر درجہ بندکیاگیاہے جس کے تحت ان ممالک سے آنے والے لوگوں پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button