
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مئی سے ملک میں کورونا ویکسینیشن میں توسیع کی جائے گی اوریکم مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد بھی ویکسین لیں گے۔اس کامطالبہ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے کیاجارہاتھا۔مرکزی حکومت نے پیر کو کورونا صورتحال پر وزیر اعظم نریندرمودی کی طرف سے لگاتار میٹنگوں کے بعد یہ اعلان کیاہے۔اس سے پہلے 45برس سے زائدعمرکے لوگوں کوویکسین دی جارہی تھی۔



