نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)کورونا معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عام آدمی سے لے کر خاص تک اس کی زدمیں آرہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہو گاندھی بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ راہل نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ایک معمولی علامت کی جانچ کے بعد پتہ چلا کہ وہ کرونا سے متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید اپیل کی کہ حالیہ دنوں میں جو لوگ ان کے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، برائہ کرم تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں اور سلامت رہیں۔
راہول گاندھی اسمبلی انتخابات کے لئے مسلسل ریلیاں کررہے تھے، لیکن انہوں نے ماضی میں کورونا سے بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بنگال میں اپنی ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ راہول نے کیرالہ، آسام اور مغربی بنگال میں ریلیاں کی تھی۔



