بین ریاستی خبریںسرورق

آندھرا پردیش حکومت کا فیصلہ:پہلی سے نویں جماعت کے اسکول آج سے بند

مقررہ وقت پر ہوں گے 10 ویں اور12رہویں جماعت کے امتحانات

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر 20 اپریل سے ریاست بھر میں ہاسٹل اور کوچنگ سنٹرز سمیت 1 سے 9 ویں جماعت کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا۔تاہم دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لئے شیڈول کے مطابق امتحان منعقد کیا جائے گا۔

امتحانات کے دوران کورونا کے تمام ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ریاست میں کورونا کی صورتحال سے متعلق عہدیداروں سے ایک اعلی سطحی جائزہ ملاقات کے دوران وزیر اعلی نے زور دے کر کہا کہ ماسک پہننا سب کے لئے لازمی کیا جانا چاہئے اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 100 روپئے بطور جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے۔اس کے علاوہ انہوں نے سنیما ہال ، فنکشن ہالوں ، کنونشن سینٹرز اور ہوٹلوں میں سوشل ڈسٹنسنگ کے اصولوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button