
پیرس:(اردودنیا.اِن)بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فرانسیسی حکومت نے فرانس سے ہندوستان آنے والے افراد کو 10 دن کے لیے قرنطین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ معلومات نیوز ایجنسی اے ایف پی نے فراہم کی ہیں۔اس سے پہلے امریکہ،برطانیہ،نیوزی لینڈسمیت کئی ممالک نے ہندوستان سفرپرمشاورت جاری کررکھی ہے ۔ان ممالک نے اپنے شہریوں کوہندوستان سفرنہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔



