بین الاقوامی خبریں

ویژن2030:سعودی عرب میں اب طلبا ءکو رامائن اور مہابھارت کی تعلیم بھی دی جائے گی

الریاض: (اردودنیا.اِن )سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے، یہاں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ موجود ہیں۔ اسی لئے پورے عالم کے مسلمان اس ملک سے محبت کرتے ہیں،بہت آہستہ آہستہ یہ ملک جمہوریت اورسیکولر کلچر کو اپنا رہاہے ۔ یہاں تاریخ و ثقافت کے نام پردیگر مذاہب کی تعلیم اور ان کے کلچر کو پڑھایا جارہا ہے۔شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے ویژن2030 میں مختلف ممالک کی ثقافت اور تاریخ کا مطالعہ بھی شامل ہے،ویژن 2030 میں سعودی عرب میں تعلیم کے شعبے کے لئے شہزادہ محمد بن سلمان کے نئے ویژن کے ایک حصے کے طور پر ، دوسرے ممالک کی تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کیا جارہا ہے۔

 

نوف المروائی نامی ایک ٹویٹر صارف نے اسکرین شاٹ شیئر کرکے سعودی صارفین کے نقطہ نظر کو واضح کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ "سعودی عرب کا نیا ویژن -2030 اورنیا نصاب تعلیم ایک ایسا مستقبل بنانے میں مددگار ہوگا جو جامع ، لبرل اور روادار ہو۔ ​سماجی علوم کی کتاب میں آج میرے بیٹے کے اسکول کے امتحان کے اسکرین شاٹ میں ہندو مذہب ، بدھ مت ، رامائن ، مہابھارت ، اور دھرم کے تصورات اور تاریخ شامل ہیں۔ مجھے اس کے مطالعے میں مدد کرنے میں بہت اچھا لگا۔ "
سعودی عرب ایک اسلامی ملک ہے
اسی کے ایک حصے کے طور پر یہ اطلاع دی گئی ہے کہ طلبا کو رامائن اور مہابھارت سکھائے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مطالعے میں عالمی سطح پر اہم ہندوستانی ثقافتوں جیسے یوگا اور آیور وید پر توجہ دی جائے گی۔دریں اثنا ، نئے ویژن 2030 میں انگریزی زبان کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button