
بیجنگ: (ایجنسیاں)چین متوقع طور پر رواں سال نوول کرونا وائرس ویکسین کی 3 ارب سے زیادہ خوراکیں تیار کرے گا۔ریاستی کونسل کے نوول کرونا وائرس کے خلاف مشترکہ روک تھام اور کنٹرول حکمت عملی کے تحت کام کرنے والے ورکنگ گروپ کے سربراہ ڑینگ ڑونگ وی نے کہا کہ ملک کی موجودہ پیداواری صلاحیت سالانہ لگ بھگ 5 ارب ویکسین کی خوراکیں ہیں۔
بو آ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس کے ذیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڑینگ نے کہا کہ جب وبا کا پھیلا شروع ہوا تو چین نے فوری طور پر نوول کرونا وائرس کے لئے ویکسین کی تحقیق اور تیاری پر توجہ دی۔
ڑینگ نے کہا کہ چین نے ملک بھر کے 10 تحقیقی یونٹس سے 12 اقسام کی ویکسینز پر تحقیقی کام کرنے کا انتخاب کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین 2021 کے دوسرے حصے میں عالمی سطح پر مزید ویکسینیز فراہم کرے گا۔



