
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)فضائیہ نے بتایاہے کہ رافیل ہوائی جہاز کی پانچویں کھیپ فرانس سے تقریباََ آٹھ ہزار کلومیٹرکا فاصلہ طے کرکے ہندوستان پہنچی ہے۔ فضائیہ نے ہندوستان پہنچنے والے طیاروں کی تعدادنہیں بتائی ہے لیکن اس معاملے سے وابستہ افراد نے بتایا ہے کہ نئی کھیپ میں چار طیارے ہندوستان پہنچے ہیں۔
فضائیہ نے ٹویٹ کیاہے کہ رافیل طیاروں کا پانچواں دستہ 21 اپریل کو فرانس کے مارینک ہوائی اڈے سے براہ راست طیارہ لے کر ہندوستان پہنچا۔ ان طیاروں نے تقریباََ آٹھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس سفر کے دوران فرانس اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے طیارے کو ایندھن فراہم کیا۔ دونوں فضائیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ اداکیاگیاہے۔



