اسپورٹس

مشکلات میں اضافہ ، اولمپک مشعل ریالی میں کورونا کا پہلا کیس درج

ٹوکیو:(اردودنیا.اِن)ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے جمعرات کو کہا کہ اولمپک مشعل ریالی سے منسلک ایک پولیس اہلکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ مشعل ریالی کے 25 مارچ کو شروع ہونے کے بعد یہ پہلا پازیٹیومعاملہ ہے۔منتظمین نے کہا کہ 30 سالہ پولیس اہلکار ٹریفک کنٹرول سے تعلق رکھتا تھا۔ اس پولیس اہلکار میں کورونا کی علامات نظرآنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹیو ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے ماسک پہن رکھا تھا اور سوشل ڈسٹسنگ قوانین کی پیروی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button