
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ کورونا کے روزانہ نئے کیسزمیں سے 74.15فیصد مہاراشٹرا، اترپردیش اور دہلی سمیت دس ریاستوں سے ہیں۔وزارت نے کہا کہ مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، کیرالہ، گجرات، تمل ناڈو، راجستھان، بہار اور مغربی بنگال سمیت 12 ریاستوں میں یومیہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن میں ملک میں کورونا کے 346786 نئے کیسز درج ہونے کے بعدمجموعی تعداد 16610481 ہوگئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہی دن میں 2624 متاثرہ افراد کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہاکہ ملک میں کل کیسزمیں سے 74.15 فیصد مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، گجرات اور راجستھان سے ہیں۔زیر علاج مریضوں میں سے 66.66 فیصد مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، کرناٹک، راجستھان، گجرات اور کیرالہ سے ہیں۔وزارت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 13.83 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں ہیں۔



