بین ریاستی خبریںسرورق

خاتون کانسٹیبل کو چھٹی نہ ملنے پر تھانہ میں ہوئی ہلدی کی رسم اور تقریب،ویڈیو

جے پو:(اردودنیا.اِن)راجستھان میں کرونا وائرس کے تباہی کی وجہ سے پابندیاں عائد ہیں۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پولیس کانسٹیبل کی تھانہ میں ہلدی کی تقریب کے باعث خبروں میں ہیں۔ در حقیقت ڈونگر پور کوتوالی میں تعینات آشا نامی خاتون پولیس کانسٹیبل کی ہلدی کی تقریب تھانہ میں منعقد ہوئی ۔ آشا کی ہلدی کی تقریب پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہوئی،

کیونکہ ریاست میں جگہ جگہ لاک ڈاؤن کے باعث انہیں اِس کے لئے چھٹی نہیں مل سکی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل آشا کی شادی ہونے والی ہے، لیکن کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے انہیں ہلدی کی تقریب کے لئے چھٹی نہیں دی جاسکی ،یہی وجہ ہے کہ تھانے میں ہی ہلدی کی رسم ادا کی گئی ۔ یہاں تھانہ میں دیگر خواتین کانسٹیبلوں نے دلہن آشا کو ہلدی لگائی اور منگل کا گیت گا کر رسم ادا کی گئی ۔

خاتون کانسٹیبل آشا کا کہنا ہے کہ ان کی شادی گذشتہ سال مئی میں ہونے والی تھی ، لیکن ملک گیر لاک ڈاؤن اور کرونا کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا، اس بار وہ 30 اپریل میں شادی ہوگی ، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اب بھی ڈیوٹی پر موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب انہیں ہلدی کی رسم کے لئے چھٹی ملی تو تھانہ احاطہ میں ہی ہلد ی کی رسم پوری کی گئی۔تاہم یہ بتایا جارہا ہے کہ آشا کو شادی کے لئے چھٹی دے دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button