جرائم و حادثات

کوررونا سے فوت خاتون کے زیورات غائب رشتہ داروں کی پولیس میں شکایت

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن)حیدرآباد،گچی باؤلی میں ایک دواخانہ میں علاج کے دوران کوویڈ۔19 کے باعث فوت ہوجانے والی ایک عمر رسیدہ خاتون کے ارکان خاندان نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ متوفی خاتون کے طلائی زیورات غائب ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق عطاپور کے ایک عمر رسیدہ جوڑے کو 9 اپریل کو اس دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔

صحتیاب ہونے کے بعد شوہر کو ڈسچارج کردیا گیا تھا جبکہ بیوی جس کی عمر 70 سال تھی، زیرعلاج تھی۔ بہرحال 18 اپریل کو اس کی موت ہوگئی اور اس خاتون کے ارکان خاندان کو ہاسپٹل کی جانب سے اس کی اطلاع دی گئی۔ دوسرے دن اس خاتون کے ارکان خاندان دواخانہ پہنچے اور انہیں اس خاتون کی نعش حوالہ کی گئی اور اس کا سامان بھی حوالہ کیا گیا۔ جب انہوں نے چیک کیا تو دیکھا کہ اس خاتون کے 4 تولے کے طلائی زیورات نہیں تھے۔

جب اس کے بارے میں معلوم کرنے پر اسٹاف نے انہیں مبینہ طور پر مبہم، مشکوک جوابات دیئے جس کی وجہ انہوں نے گچی باؤلی پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کہا کہ ہاسپٹل اتھاریٹیز کو پروسیجر کے مطابق اس بات کو یقینی بنانا ہوتا ہیکہ مریض کے پاس کوئی قیمتی چیزیں نہ ہوں اور ارکان خاندان سے بھی اس کی توثیق لیں۔

اس کیس میں بھی اس خاندان نے مبینہ طور پر ایک نوٹ داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاتون کے قبضہ میں کوئی قیمتی چیزیں نہیں ہیں۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم نے اس سلسلہ میں ایک کیس بک کیا ہے اور تحقیقات شروع کی ہے، ہم وعدوں کی جانچ کررہے ہیں۔اس کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔ مزید شواہد کی بنیاد پر ضروری کارروائی کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button