بین الاقوامی خبریںصحت اور سائنس کی دنیا

نئی ملیریا ویکسین کی آفریقہ میں کامیاب آزمائش

2019 میں ملیریا نے 4 لاکھ سے زائد جانیں لیں،

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) ملیریا، جو ہر سال لاکھوں افراد کی جان لیتا ہے، کے خلاف ایک نئی ویکسین کی افریقہ میں آزمائش کی گئی ہے، جو انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ 2019 میں ملیریا نے 4 لاکھ سے زائد جانیں لیں، جن میں اکثریت بچوں کی تھی۔ تاہم، افریقی ملک برکینا فاسو میں R21/Matrix-M نامی ویکسین کی جانچ میں 77 فیصد کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت (WHO) کے معیارات پر پوری اترتی ہے، جس کا مقصد 75 فیصد سے زائد مؤثر ویکسین کی تیاری تھا۔ آزمائش میں 450 بچوں کو شامل کیا گیا، جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ نتائج کے مطابق، جن بچوں کو ویکسین کی کم مقدار دی گئی، ان میں ملیریا سے بچاؤ کی شرح 71 فیصد رہی اور کوئی منفی اثرات نہیں دیکھے گئے۔

ماہرین اب مزید بڑے پیمانے پر 4800 بچوں پر ویکسین کی جانچ کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں چار افریقی ممالک کے بچے شامل ہوں گے۔ برطانیہ کے کیمبرج انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل ریسرچ کے ڈائریکٹر جولیان رائنر نے اس پیشرفت کو انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button