قومی خبریں

103 سالہ ضعیف العمر مجاہدآزادی بردی چند گوٹھی کرونا سے صحت یاب

بھوپال:(اردودنیا.اِن)ملک کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والے 103 سالہ مجاہد آزادی بردی چند گوٹھی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کو شکست دی ہے۔ وہ مدھیہ پردیش کے بیتول کے رہائشی ہے اور آدھار کارڈ کے مطابق بردی چند گوٹھی کی تاریخ پیدائش 2 نومبر 1917 ہے۔ ان کی کورونا رپورٹ 5 اپریل کو پازیٹو آئی تھی ،اور جمعہ کو ان کی رپورٹ منفی آئی ہے۔گوٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے میرا علاج کیا،نیز اہل خانہ نے میری مدد کی ،میں خوش رہا ، اورسادہ کھانا کھایا، اس لئے میں کرونا سے صحت یاب ہوسکا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں،علاج کے دوران سب کا سپورٹ ملا، میں ذہنی طور پرنارمل بھی ہوں، اس لئے جلد ہی صحت یاب ہو گیا۔ گوٹھی کے مطابق میں بچپن سے ہی میرے معمولات ٹھیک رہے ہیں ، صبح سویرے جاگنا ، متوازن اور آسان غذا ، باقاعدہ ورزش اور مطالعہ کے ساتھ اپنے تمام کام انجام دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا کھانا اوربود و باش لوگوں کو جسمانی طور پر کمزور کررہا ہے۔ لہٰذا ہر ایک کو ایک آسان زندگی اور ایک سادہ اور متوازن غذا کی ضرورت ہے۔ جسمانی ورزش کریں اور روٹین میں بہتری لاکر نارمل رہیں ۔ اس سے ہم کورونا سے صحت یاب ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button