فرانسیسی صدر نے ہندی میں ٹوئٹ کرکے کہا: کرونا کے روک تھام میں فرانس بھارت کے شانہ بشاہ کھڑا ہے : میکرون
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بھارت کورونا کی دوسری لہر سے متأثر ہے ، فرانس نے بھی اس صورتحال میںامداد کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے طبی آلات ، وینٹی لیٹر ، آکسیجن اور آکسیجن جنریٹر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر ہندی میں ایک پوسٹ لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم جس وبا سے گزر رہے ہیں ، اس سے کوئی اچھوتا نہیں ہے ، ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔
❝I want to send a message of solidarity to the Indian people, facing a resurgence of COVID-19 cases. France is with you in this struggle, which spares no-one. We stand ready to provide our support.❞
— President Emmanuel Macron
— Emmanuel Lenain (@FranceinIndia) April 23, 2021
فرانس ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی اظہار کرتا رہاہے ، ہم ہندوستان کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں ، ہم اپنی طرف سے امداد فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ فرانس طبی آلات ، وینٹی لیٹر ، آکسیجن اور 8 آکسیجن جنریٹر بھارت بھیجے گا۔ ہر جنریٹر ہوا سے آکسیجن تیار کرکے ایک اسپتال کو 10 سال تک خود کفیل بنانے کا متحمل ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری وزارتوں کے محکمے سخت محنت کر رہے ہیں، ہماری فرانسیسی کمپنیاں متحرک ہیں اور وہ پہلے ہی زیادہ تعداد میں ہیں۔ یہ ہمارے ممالک کے مابین دوستی کا مرکز ہے،
हम जिस महामारी से गुज़र रहे हैं, कोई इससे अछूता नहीं है। हम जानते हैं कि भारत एक मुश्किल दौर से गुज़र रहा है। फ्रांस और…
Posted by Emmanuel Macron on Tuesday, 27 April 2021
ہم مل کر کروناکے روک تھام میں کامیاب ہوں گے۔واضح ہوکہ امریکہ اور فرانس کے علاوہ ، سعودی عربیہ ،سنگار پور ، برطانیہ ، جرمنی ،پاکستان اور چین سمیت متعدد دیگر ممالک نے بھی ہندوستان کی مدد کااعلان کیا ہے۔ کئی ممالک کی امداد ہندوستانی ہوائی اڈوں پرآنا شرو ع ہوگئی ہیں،خیال رہے کہ ہندوستان نے اپنے ’’ویکسین فیسٹول ‘ کے دنو ں میں دنیا کے کئی ممالک میں ویکسین بھیجی تھی۔



