تلنگانہ کی خبریںسرورق

منگل سوتر فروخت کر کے علاج کرنے کا مطالبہ ،رمس ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران دم توڑ دیا, ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل

سانس لینے میں تکلیف کی شکایت،رمس ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران دم توڑ دیا

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)کورونا سے متاثر غریب خاتون سانس لینے میں تکلیف ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں ہے ۔ منگل سوتر فروخت کر کے جان بچانے کا سوشیل میڈیا کے ذریعہ مطالبہ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ۔ وائرل ہوگیا تاہم عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران خاتون نے دم توڑ دیا ۔ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی بڑے پیمانے پر اموات بھی ہورہی ہیں ۔

پہلی لہر کے بہ نسبت کورونا کی دوسری لہر میں لوگ سانس کے مسائل سے زیادہ دوچار ہوتے ہوئے دم توڑ رہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ نرمل کے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل میں پیش آیا جہاں خانہ پور منڈل بادسکرتی موضع کی 40 سالہ کے شانتا کورونا سے متاثر ہو کر نرمل کے ایریا ہاسپٹل سے رجوع اور سانس لینے میں تکلیف ہونے کی شکایت کرتے ہوئے ایک ویڈیو تیار کی اور کہا کہ اس کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہے ۔ میرے گلے میں منگل سوتر ہے ۔

خدا را کوئی اس کو فروخت کرتے ہوئے انہیں عادل آباد کے رمس ہاسپٹل پہونچائے ۔کورونا سے متاثر ہونے والی یہ خاتون دو دن قبل نرمل کے ایریا ہاسپٹل میں شریک ہوئی تھی ۔ اس خاتون نے شکایت کی اس صحیح علاج نہیں ہورہا ہے ۔ انہیں فوری رمس ہاسپٹل منتقل کیا جائے ۔ یہ ویڈیو ہر ایک کے دل کو چھوگیا ۔ اس خاتون نے بتایا کہ اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔

انہیں کورونا ہونے کی وجہ سے کسی کو ان کے قریب آنے نہیں دیا گیا ۔ دو دن سے اسی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ لیکن صحت میں کوئی بہتری نہیں ہے ۔ بالآخر یہ خاتون عادل آباد کے رمس ہاسپٹل کو منتقل کرنے کے دوران صحت مزید بگڑی اور خاتون نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button