تلنگانہ کی خبریںسرورق

ڈیجیٹل دور میں کورونا سے متاثر خاتون نے سڑک پر دم توڑ دیا

ہاسپٹل انتظامیہ نے آن لائن پے منٹ قبول کرنے سے کیا انکار ، نقدی رقم کے لیے اصرار

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن) آندھرا پردیش کے ضلع سریکاکولم میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ پیسے رکھ کر بھی استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کورونا سے متاثر ایک خاتون نے سڑک پر دم توڑ دیا ۔ یہ واقعہ ضلع سریکاکولم کے راجم میں پیش آیا ۔ ایک خاتون انجلی کورونا سے متاثر ہوگئی ۔ اس کے رشتہ داروں نے علاج کے لیے ضلع کے جی ایم آر ورا لکشمی کیر ہاسپٹل سے اس متاثرہ خاتون کو رجوع کیا ۔

ہاسپٹل کے انتظامیہ نے نقد رقم کی ادائیگی تک مریض کو ہاسپٹل میں شریک کرنے سے انکار کردیا ۔ فون پے ، گوگل پے جیسے آن لائن پے منٹ قبول کرنے سے بھی ہاسپٹل کا عملہ انکار کردیا ۔ صرف نقد رقم جمع کرنے پر ہی ہاسپٹل میں شریک کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ متاثرہ خاتون کے رشتہ دار تین گھنٹوں تک اے ٹی ایم مشین کے چکر کاٹتے رہے ۔ اتنے ہی دیر میں متاثرہ خاتون کو سانس لینے میں تکلیف شروع ہوگئی ۔

بلاآخر خاتون نے سانس کی تکلیف سے تڑپتے ہوئے سڑک پر ہی دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے عملہ پر اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔ مقامی عوام نے بھی ہاسپٹل کے غیر انسانی سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔ ڈیجیٹل انڈیا کے دور میں جہاں آن لائن پے منٹ کے لیے سرکاری طور پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔

وہاں کیاش ٹرانسکشنس کے لیے ہاسپٹل کی جانب سے ضد کرنے پر مختلف شعبوں سے برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ صرف نقدی رقم کے لیے ایک انسان کی جان لینے کا الزام عائد کیا جارہا ہے ۔ رشتہ داروں نے 108 ایمبولنس کو فون کرنے پر کوئی ردعمل کا اظہار نہ کرنے کی بھی شکایت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button