قومی خبریں

مرکزی حکومت کا دعوی ،ریاستوں کے پاس کورونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زائد خوراکیں دستیاب

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ سے زیادہ خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں اور انہیں اگلے تین دن میں مزید 20 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔ حال ہی میں میڈیا میں کچھ میڈیا افسران کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریاست میں ویکسین کی خوراک ختم ہوگئی ہے ، جس سے ریاست میں ویکسی نیشن مہم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

اس پر وزارت نے کہا کہ ریاست کے پاس ابھی بھی 749960 خوراکیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیا جاتاہے کہ مہاراشٹرا کو 29 اپریل کی صبح 8 بجے تک 16362470 خوراک ملی۔وزارت نے کہا کہ ان میں خراب (0.22 فیصد) ہونے والی خوراک کے ساتھ ہی 15612510 خوراکیں استعمال کی گئی ہے۔ ریاست میں ابھی بھی ویکسین کی 749960 خوراک دستیاب ہے۔

حکومت ہند نے ابھی تک ریاستوں اور مرکزکے زیرا نتظام علاقوں کو کورونا ویکسین کی تقریبا 16.16 کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ان میں سے خراب ہونے والی خوراک کے ساتھ ہی 151077933 خوراک کی کھپت ہوئی ،ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے پاس ایک کروڑ سے زیادہ خوراکیں دستیاب ہیں۔ اگلے تین دن میں 20 لاکھ سے زیادہ خوراکیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button