قومی خبریں

والدین سے ملنے آیاتھااو آئی سی کارڈ ہولڈر برطانوی شہری واپس بھیجاگیا، ہائی کورٹ نے مرکز سے مانگا جواب

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے مرکز سے پوچھا کہ مارچ میں اپنے خاندان سے ملنے آئے ’ہند نژاد غیر ملکی شہری‘ (او سی آئی) کارڈ ہولڈر برطانوی شہری کو واپس اس کے ملک کیوں بھیج دیاگیا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس برطانوی شہری کو اس لئے جلاوطن کردیا گیا تھا پچھلے سال مارچ میں دہلی میں منعقدہ تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شامل ہونے پراس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ تبلیغی واقعہ بہت پہلے ختم ہوگیا تھا اور جس درخواست گزار کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اس کے پاس ایک درست او آئی سی کارڈ ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے مرکز کو ایک نوٹس جاری کیا جس کے مطابق اسے 5 مارچ 2021 کو ممبئی آنے پر جلاوطن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے حلف نامہ داخل کرنے کوکہاگیاہے۔ درخواست گزار کے مطابق ان کی اہلیہ اور والدین ہندوستان میں رہتے ہیں اور وہ ان سے ملنے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button